جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے ،عاصم باجوہ
اسلام آباد:چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنر ل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے ،شاہراہیں موثر رابطوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں،ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی۔عاصم باجوہ نے بلوچستان میں تعمیرات کے حوالے سے نقشہ بھی ٹویٹ کیاہے۔