کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آوازاٹھانے کیلئے وائس آف ویکٹم قائم
پہلاخط صدرآزادکشمیرمسعون خان کو لکھ دیا
لندن :جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی عالمی سطح پہ آواز پہنچانے اور بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کیلئے عالمی سطح پر وائس آف ویکٹم قائم کردی گئی ہے جس نے پہلا خط صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کو لکھا ہے ۔اس تنظیم کے روح رواں ڈائریکٹر انسانی حقوق مرکز کویت مجیبل شرکتہ کویت صدر وائس آف وکٹم،چئیرمین الطاف احمد بٹ، مقبوضہ کشمیر حال پاکستان بانی صدر راجہ فہیم کیانی لندن ہیں ،ان سمیت دنیا بھر سے سینکڑوں نمایاں شخصیات اس فورم کے ذمہ داران اور ارکان ہیں،وائس آف وکٹم کے صدرمجیبل شرکتہ نے خط میں کہا ہے کہ اللہ نے آپکا انتخاب کیا تاکہ اپ امن اور آزادی کے لئے سب سے زیادہ مظلوم لوگوں کے لئے مذاکرات کریں،زمین کی سطح اللہ ہر دن آپ کی حفاظت اور رہنمائی کرے۔میں عرب دنیا کی طرف سے آپ کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے لکھ رہا ہوں۔ کہ ہم آپکے موقف کی مکمل طور پر تائید کرتے ہیں جو آپ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کیلیے کررہے ہیں۔ جبکہ وسیع تر دنیا میں بہت سے لوگ فریب کاروں کا شکار ہوگئے۔نریندر مودی اور اسکے ہندوتا ذہنیت کو ناکارہ کرنے کی مہم میں آپ آہنی دیوار کی طرح اسے کو روکتے رہے۔نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کا کشمیری عوام بھارتی مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر ظلم اور تشدد کو ہم نے مشرق وسطی میں بے نقاب کردیا- آپ کی مستقل بین الاقوامی وکالت نے بہت سے آنکھیں کھولی ہیں۔