پی ٹی وی کی 100روپے فیس پر فوری عملدرآمد کامطالبہ
اسلام آباد:مشعل یونین کے سیکریٹری جنرل چوہدری محمد فاروق نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ خصوصا راجہ ارشد خان اور ایم ڈی نے ادارے کی تعمیر نو اور ملازمین کے حقوق کے لیے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اس کے علاوہ ملازمین کے کچھ تحفظات بھی ہیں جن کو یقینا حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ہم وزیراعظم پاکستان اپیل کرتے ہیں کہ پی ٹی وی 100روپے فیس پر جلد عملدرآمد کروایا جائے تاکہ پرائیویٹ میڈیا ایک قومی نشریاتی ادارے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈہ نہ کر سکے۔