Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہائوسنگ سوسائٹی کے دبائوپر شہری کیخلاف مقدمہ درج کرنیکاالزام

266
Spread the love

اسلام آباد: ضابطہ کارروائی مکمل کیے بغیر ہائوسنگ پروجیکٹ کے دبائو پر شہری کیخلاف مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرلیاگیا،اشتیاق چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ انفارمشن سکیرٹری پی ٹی آئی این اے 52نجی ہائوسنگ پروجیکٹ گلبرگ گرین کے نمائندے کیطرف سے شہری کے خلاف دی جانے والے درخواست پر جو سی آئی اے میں تاحال زیر سماعت ہے ضابطہ کارروائی مکمل کیے بغیر انکوئری کی حتمی رپورٹ آنے سے پہلے ہی ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے دبائو پر میرے خلاف درج ہونے والا مقدمہ حقائق پر مبنی نہیں چوہدری اشتیاق کا مذید کہنا تھا کہ میں نے بھی قبضہ مافیا کے خلاف دے رکھی تھی جنکے مقامی پولیس کی طرف سے مقدمہ درج نہیں کیا جارہا تھا اور میں آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کورال کے خلاف درخواست دی ہوئی تھی کہ ایس ایچ او قبضہ مافیا سے ملا ہوا ہے جسکی وجہ سے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے اسی وجہ سے ایس ایچ او نے مجھ سے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے اپنے افسران ہی کے احکامات نظرانداز کرتے ہوئے میرے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔