Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ:عوام کااپنے گھرکاخواب پوراہوگا،شبلی فراز

269
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا،وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گاانہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات کے ذریعےسہولتیں دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار پیدا ہو۔