وزیراعظم عمران عوامی خدمت کے سفرکوآگے بڑھائیں گے:زاہد کاظمی
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت اور فلاح کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درینہ ساتھی و مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاق۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت تنظیم سازی اور کرونا کی روک ساتھ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مرکزی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ملک بھر میں جاری تنظیم سازی سے پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انکا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔