اپوزیشن اے پی سی:شہبازشریف کی شرکت صحت سے مشروط
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت ان کی صحت سے مشروط کردی۔ماڈل ٹاون لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور خواجہ سعد رفیق نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت اُن کی صحت سے مشروط ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات کے مطالبے پر زور دے گی۔