Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مائرہ خان نے سوشانت کی آخری فلم دیکھ لی،فوٹوانسٹاگرام پرشیئر

92
Spread the love

کراچی :پاکستان کی صف اول اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ ماہ خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھ لی۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھتے ہوئے فلم کے ایک منظر کی ویڈیو کلپ شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ویڈیو کلپ پر اُن نے دل بھی بنایا، ماہرہ خان کی اسٹوری دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اُنہوں نے بھی سوشانت کی آخری فلم دیکھی ہے اور اُنہیں وہ فلم بےحد پسند بھی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان نے ویڈیو کلپ کے ساتھ دل بھی بنایا۔