Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاک فوج نے ایک اوربھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا

پانڈوسیکٹرمیں دراندازی کرنیوالا بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں گھس آیاتھا

325
Spread the love

راولپنڈی :پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنوالا ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا، رواں سال گرایا جانیوالا یہ دسواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے،،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا ہے، بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے پانڈو سیکٹر پر مار گرایا گیا، کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں دو سو میٹر اندر گھس آیا تھا، جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال اب تک سات ماہ کے دوران گرایا جانے والا یہ دسواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے، جو حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں آگیا تھا،