Official Web

شجاعت،زرداری ٹیلی فونک رابطہ،خیریت دریافت کی،سیاسی صورتحال پر گفتگو

224
Spread the love

اسلام آباد:آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کی بابت دریافت کیا چوہدری شجاعت نے آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی رہنمائوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، سیاسی مشاورت کے تسلسل پر اتفاق کیاگیاذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر زرداری اور مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کی صحت کے حوالہ سے دریافت کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے سابق صدر کے جنم دن کی مبارک باد دی دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اس بات پر اتفاق کیا کہ سینئر سیاستدانوں کو موجودہ سیاسی انتشار اور غیر یقینی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک بے یقینی کی منجدھار سے نکلے اور جمہوریت مضبوط ہو سکے ۔