راولپنڈی:زمینوں پرقبضے،پولیس،محکمہ مال سرپرست بن گیا
چکری،اڈیالہ و گردونواح میں قبضہ مافیا کاراج،عوام لٹنے لگے
راولپنڈی:زمینوں کے قبضے کے معاملے پر قتل آئے روز معمول بن گئے محکمہ مال اور پولیس کی پشت پناہی سے مافیا نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر لی چکری روڈ، اڈیالہ روڈ اور گردونواح کے علاقے میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے راولپنڈی کے ان علاقوں میں اسلحے کے ذخائر کی موجودگی انتظامیہ اور پولیس کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہیں قانون نافذ کرنے والے آئے روز سرچ آپریشن صرف فوٹو سیشن کے لیئے کرتے ہیں سرچ آپریشن کا مقصد اشہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو پکڑنے کی بجائے صرف جعلی کاکردگی دکھانے تک محدود ہے انتظامیہ مختلف سوسائیٹز کو بھاری رشوت کے عوض ایل او پیز جاری کرتی ہیں،درخواست آنے کی صورت میں محکمہ مال کی نشاندہی کا بہانہ بنا کر شہریوں خو تھانے کی چکر لگوائے جاتے ہیں،اولپنڈی کے ان علاقوں میں قبضہ مافیا کے ہاتھوں کئی شہری اپنی جان گنوا چکے ہیںکبھی راستے کا مسئلہ، شاملات کا مسئلہ، مالکتی زمین میں حصہ داری کا مسئلہ، ہوائی حقوق کے مسائل کو قبضہ مافیا اپنے فائدے کے لیئے استعمال کرتے ہیںزمینوں کے اصل مالکان کو محکمہ مال ریکارڈ فرد بھی پیسوں کے عوض دیتا ہے، قبضہ مافیا، محکمہ مال اور پولیس کے خلاف شہریوں نے چیف جسٹس، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔