عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں:راجہ خرم نواز
اسلام آباد :چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے ہمارا پہلا ٹارگٹ عوام کو ریلیف دینا ہے ،اپنے حلقے میں ایکسپریس وے پہ سگنل فری کوریڈور سمیت اربوں روپے کے انٹر چینجز کی تعمیر اور ترقیاتی کام کررہے ہیں، ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما اور صدر سی بی ار سوسائٹی الطاف احمد بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ خرم نواز نے یقین دلایا کہ وہ سوسائیٹز کے مسائل خاص کر گیس اور بجلی میٹرز پہ بندش اور گیس پریشر کے حل کیلئے ہر فورم پہ آواز بلند کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج سمیت حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔