Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ن لیگ کو پنجاب تک محدودکرنیکی سازشیں ہورہی ہیں:سردارمہتاب خان

289
Spread the love

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدرسابق وزیراعلی و گورنر خیبر پختوانخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب تک محدود کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ اور خیبر پختونخواجو کبھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہوا کرتا تھا وہاں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کی پسند و ناپسند کی وجہ سے دن بدن کمزور ہورہی ہے۔ جسکی وجہ سے خیبر پختوانخواہ میں ن لیگ کے دیرینہ اور نظریاتی کارکنان سخت پریشان ہیں،ایک بیان میں خیبر پختوانخوا کے سابق گورنر و وزیراعلی کا کہناتھا کہ اگر کارکنان کے تحفظات دور نہ ہوئے اور خیبر پختونخوامیں مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کی سازشیں برقراررہیں تو ہم بہت جلد مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کا پشاور میں کنونشن طلب کریں گے۔ کیو نکہ ن لیگ کی صوبائی قیادت دن بدن پارٹی کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2013 کے مقابلے میں 2018 میں مسلم لیگ ن کو خیبر تخونخواسے بہت کم نشستیں ملیں جن کی صوبائی اسمبلی میں تعداد صرف پانچ ہے۔ اگر پسنداور ناپسند پر چلنے والی ن لیگ کی صوبائی قیادت کو روکا نہ گیا تو آئندہ انتخابات میں یہ پانچ نشستیں بھی شاید پارٹی حاصل نہ کرسکے۔