Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دوسال میں تبدیلی کے نام پرعوام کودھوکہ دیاگیا:چیئرمین پی اے سی راناتنویر

367
Spread the love

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا دو سالہ حکومتی کارکردگی یہ رہی کہ ہر گزرتے روز کسی نہ کسی نئے بحران کو جنم دیا گیا کبھی چینی، کبھی آٹا،کبھی گندم، کبھی ادویات اور کبھی پٹرول غائب کرکے مافیاز کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ملکی معاشی صورتحال ابتر اور سرکلر ڈیٹ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، ا نکی دوسالہ کارکردگی مایوس کن رہی اور عوام ان سے بالکل مایوس ہوچکی ہے جو ہر صورت ان نالائق اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے،25جولائی 2018کو مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور عوام پر ایسے نالائق حکمرانوں کو مسلط کیا گیا جن کے پاس حکومت چلانے کی کوئی اہلیت نہ ہے نہ کوئی سوچ اور ویژن ہے،نیب اور نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، آج ان کے اتحادی ان سے ناراض ہیں۔