جویریہ سعود نے اداکارہ سلمی ظفر کے الزامات مسترد کردئیے
لاہور(آن لائن)اداکارہ و پروڈیوسر جویریہ سعود قاسمی نے سینئر اداکارہ سلمی ظفر کی طرف سے لگائے گئے تمام سنگین الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اہم ان کا معاوضہ نہیں دے رہے تھے تو انہوں نے ہمارے ساتھ سات سال کس طرح کام کیا۔ ایک انٹرویو میں جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ سلمی ظفر ہر پراجیکٹ میں آخر تک ہمارے ساتھ ہی رہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیئے تھے پتہ نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں، اچانک ان کو کیا یاد آیا ہے۔ اگر ہم نے ان کے پیسے نہ دیئے ہوتے تو اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔سلمی ظفر نے کچھ ماہ پہلے مجھے کہا تھا کہ ایک بزنس شروع کر رہی ہوں بہت اچھی پارٹی کے ساتھ تم بھی آجائواس بزنس میں، تو میں نے انہیں کہا کہ مجھے دلچسپی نہیں ہے۔