Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عید سپیشل ٹیلی فلم” گھر کا نہ گھاٹ کا”کا ٹیزرآن ائیر

320
Spread the love

لاہور(آن لائن)محمد افتخار عفی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی عید سپیشل ٹیلی فلم گھر کا نہ گھاٹ کاکا ٹیزر آن ائیر ہوگیا۔اس ٹیلی فلم کے نمایاں فنکاروں میں جاوید شیخ،شہروز سبزواری،عروسہ صدیقی اور صدف کنول شہروز ہیں۔ٹی این آئی پروڈکشنز کی پیشکش ٹیلی فلم گھر کا نہ گھاٹ کاکے ٹیزر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر محمد افتخار عفی کا کہنا تھا کہ میری ٹیلی فلم کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے اس پراجیکٹ میں شہروز سبزواری ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔جاوید شیخ،عروسہ صدیقی اور صدف کنول شہروز نے بھی اپنے اپنے کردار کو انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔