سارہ خان،فلک شبیر کاشادی کے بعد پہلافوٹو شوٹ
لاہور(آن لائن اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے شادی کے بعدفیشن ڈیزائنر زینب چوٹانی کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔سارہ خان اور فلک شبیر کا شادی کے بعد یہ پہلا فوٹو شوٹ ہے جو کہ انہوں نے زینب چوٹانی کی نئی برائیڈل کلیکشن کے لیے کروایا ہے۔ سارہ خان اور فلک شبیر نے گزشتہ ہفتے ہی شادی کی ہے تاہم ان کا یہ پہلا فوٹو شوٹ عید الاضحی کے بعد پیش کی جائے گا ابھی فوٹو شوٹ کی صرف بی ٹی ایس وڈیوز کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریلثبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔