Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،13 نکاتی ایجنڈا جاری

276
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا، ملکی معاشی، سیاسی اور کورونا وباء کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، کابینہ کو معاشرتی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات کیلئے کمیشن قیام کی منظوری دی جائے گی، یورو فائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، واپڈا چیئرمین، ممبران کی تقرریوں کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کےسی ای او کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔