Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناوبا موجود:ایس اوپیزپرعملدرآمد کرناہوگا:اسدعمر

پشاور میں این سی اوسی اجلاس،کورونامیں کمی،مزید20اموات،ایک ہزار176 نئے کیسز

258
Spread the love

پشاور:اسدعمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ابھی تک موجود ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، حفاظتی تدابیر اختیار کرلیں تو عیدالاضحیٰ کا مرحلہ بھی گزر جائے گا۔این سی او سی کے پشاور میں اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آ رہی ہے، کورونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا عیدا لاضحیٰ ہر لحاظ سے ایک بڑا دن ہے، قربانی ایسے کریں کہ وبا میں تیزی نہ آئے، عید کو سادگی سے منائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اسد عمر نے کہا مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے حوصلہ افزاء صورت حال پاکستان میں ہے، عید پر عوام تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں، احتیاط کیساتھ عیدالاضحیٰ منائیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود کا کہنا تھا ایس او پیز عوام کی جانیں بچانے کیلئے بنائے ہیں، حکومت نے عوامی مفاد کیلئے اقدامات کیے ہیں، عوام ایس او پیز کو فالو کریں اور عید سادگی سے منائیں، تمام وزراء اور ممبران کو کہا ہے عید سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہا عید کے بعد شعبہ سیاحت کھولنے پر بات ہوگی، وزیر اعظم سے سیاحتی مقامات کھولنے کی گزارش کریں گے، عوام عید الاضحیٰ پر اپنے حجروں میں ہجوم سے گریز کریں، عید الاضحیٰ کو کورونا وباء میں شہید ہونے والوں کے نام کرتے ہیں۔جبکہ صورتحال دن بدن بہتر، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 20 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 73، سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 397، بلوچستان میں 11 ہزار 601، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989، اسلام آباد میں 14 ہزار 884 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔