Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سرینگر:ایک اوربھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

349
Spread the love

سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پیر کے روز نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق ‘ہیڈ کانسٹیبل نے صبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پنکج سنگھ نے کہا کہ ‘منڈل نے اپنی سروس بندوق سے خود کو گولی ماری جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ منڈل مغربی بنگال کے رہنے والے تھے۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ابھی یہ وجہ واضح نہیں ہوئی ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ تاہم پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔