Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا آپریشن کی آڑمیں ترال کے گائوں کامحاصرہ

260
Spread the love

بارہ مولہ :مقبوضہ کشمیرکے جنوبی قصبہ ترال کے لرہ بل نامی گائوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دوران شب علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر لرہ بل نامی گائوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔