Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناکی روک تھام :پنجاب میں5 اگست تک مارکیٹیں بند

258
Spread the love

 لاہورپنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا جس میں میاں اسلم اقبال ودیگر وزرا نے شرکت کی۔ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کیا گیا، فیصلے کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا،  گذشتہ رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا، عید الفطر والے ایس او پیز کا عیدالضحی پر بھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت قسم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لئے محرم کے بعد معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔اجلاس میں انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کو شکست دینے کے قریب ہیں، لاک ڈاؤن کا مقصد ہے کہ اب لاپرواہی سے کیسز کی تعداد پھر نہ بڑھ جائے، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے رہیں گے۔اجلاس میں مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کروانے پر وزیر قانون پنجاب نے برہمی کا اظہار کیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ عید کے بعد این سی او سی کے اجلاس میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کی سفارش جائے گی۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا، آج رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا، عید الفطر والے ایس او پیز کا عیدالضحی پر بھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت قسم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لئے محرم کے بعد معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔