Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شوگرکمیشن رپورٹ:نیب،ایف آئی اے اورایف بی آرکوتحقیقات کاحکم

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کردیئے

264
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھ دیے گئے۔ خطوط کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوا دی گئی۔وفاقی حکومت نے 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔ ایف بی آر کو ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہہ دیا گیا۔وفاقی حکومت نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے چیف سیکرٹریز کو بھی خط لکھ دیے، صوبائی حکومتیں شوگر کمیشن رپورٹ کے پیش نظر مختلف شوگر ملز کی تحقیقات کریں، گنا کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والی شوگر ملز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، وفاقی حکومت کے مطابق مختلف شوگر ملز کا معاملہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، صوبائی حکومتوں کو شوگر ملز کیجانب سے گنا کاشتکاروں کو سود پر قرض دینے کی تحقیقات کا بھی کہا گیا ہے، شوگر ملز مالکان کیجانب سے تاخیری حربے اپنائے گئے، حکومت نے شوگر مافیا کیجانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام کر دی، شوگر کمیشن رپورٹ آنے کے بعد ملز مالکان نے عدالتوں میں چیلنج کر دیا تھا، معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہونے کے باعث تاخیر کا باعث بنا۔