راولپنڈی میڈیکل کالج کے دوطلباء نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق
قربانی کے جانورچورانے والے دوملزم گرفتار،دومنشیات فروش بھی پکڑے گئے
اسلام آباد : راولپنڈی میڈیکل کالج کے دو طالب علم نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب گئے ، دونوں طال علم عبد الصمد اور شیراز اپنے چار دوستوں کے ساتھ نہانے نالہ باغ جوگیاں آئے، دونوں گہرے میں ڈوبے جنکی لاشیں نکال لی گئیں ،قانونی تقاضے پورے کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی، ادھرموٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے3بیل چوری ہونے سے بچا لئے اوردو ملزمان کو گرفتار کرلیا،شہزور LEI3660،جس نے موٹر وے پر قانون کی خلاف ورزی کی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے اسے روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔لیکن بجائے رکنے کے شہزور کے ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی جس پر موٹر وے پولیس نے پیچھا کیا ۔شہزور پکپ پر تین ملزمان سوار تھے جنہوں نے کچھ دور جا کر گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس افسران نے دو ملزمان صابر حسین ولد غلام محمد سکنہ لاہور اور عرفان ولد غلام محمد سکنہ لاہور ، کو موقع سے گرفتار کرلیا ۔