Official Web

یوٹیلٹی سٹورزکی چینی دکانوں پر فروخت ہونے لگی

230
Spread the love

منڈی بہائوالڈین:حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز پربھیجی جانے والی سستی چینی دکانداروں کو فروخت کی جانے لگی جبکہ عوام جب یوٹیلیٹی سٹوروں ہر جا کر چینی پوچھتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ چینی آنہیں رہی زیر نظر تصاویر رنمل اڈا کی ہیں جہاں پر چینی آتے ہی دوکانداروں کے فروخت کر دی جاتی ہے ہمارے نمائندے نے موقع پر جا کر ریکی کی تصاویر بنائیں اور رکشے کو مانوچک کے قریب روک لیا منڈی بہاوالدین کے درجن بھر فون آئے کہ جانے دومیں نہ مانا تو میرے رپورٹر کو فون پر فون کرنے لگے اور منت سماجت کر کے چینی سے لوڈ رکشا چھڑوا لیا ۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے ساری بات رکھ دی ،یہ لوگ عرصہ دراز سے اس دھندے میں ملوث ہیں منڈی بہاوالدین شہر سے ان کا تعلق ہے ضلع بھر کے سٹوروں سے گھی چینی و دیگر سستی اشیا خرید کر مہنگے داموں بیچتے ہیں۔