Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سپیکراسدقیصرسے گورنرسرورکی ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو

گورنرپنجاب ،چیئرمین سینٹ اورعمرایوب سے بھی ملے

243
Spread the love

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی  ملاقات ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور  باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔ گورنر پنجاب  نے اسپیکر کو  صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ، گورنر پنجاب  نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصا زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،سپیکر قومی اسمبلی  نے کہاکہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے،زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار خصوصی کمیٹی قائم کی گئی، اکمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ۔دراثنا محمد سرور کی وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے بھی ملاقات کیملاقات میں حکومت پاکستان کے انرجی کے جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگوگورنر پنجاب نے وفاقی وزیر پاور کو بتایا کہ پنجاب میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف وفاقی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہےانہوں نے وفاقی وزیر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور صنعتی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ سے بھی گورنرسروملے،مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا