Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی:9افراد کا قتل:واقعہ میں ملوث6 نامزد ملزم گرفتار

265
Spread the love

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ چونترہ پولیس نے میال گاں میں خون کی ہولی کھیل کر9خواتین اوربچوں کے قتل کے مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں مرکزی ملزم رب نواز کے 2بیٹے، بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں مرکزی ملزم کے بیٹے دانش نے پرگرفتاری کے بعد ابتدائی تحقیقات میں مبینہ اعتراف کیا کہ ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے خواتین اور بچوں کو قتل کیاوقوعہ کے بعد سے ایس ایس پی آپریشنز کی سر براہی میں ایلیٹ کمانڈوز اور آئی ٹی ماہرین سمیت خصوصی ٹیموں نے مقدمہ میں نامزد مرکزی کردارملک رب نواز کے 2بیٹوں دانش اور اکرام، رب نوازکے بھائی محمد اشرف اور بھتیجے عاقب کو بھی گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق اب تک6نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 10ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مرکزی ملزم رب نواز سمیت دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق رب نواز کے بیٹے دانش نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل قتل ہونے والی اپنی ماں کا بدلہ لیتے ہوئے اس نے اپنے باپ، بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواتین اور بچوں کو قتل کیایاد رہے کہ 24جولائی کوچونترہ کے گاں میال میں قتل کا بدلہ لینے کے لئے 9خواتین اوربچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا