Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جعلی اکائونٹس کیس:لیاقت قائم خانی دیگرپرفردجرم عائد کرنیکافیصلہ

277
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)جعلی اکائونٹس اسکینڈل کے آئیکون ٹاور ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی احتساب عدالت اسلام آباد کاسابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی سمیت تمام ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی عدالت نے ڈاکٹر ڈنشاہ ، یوسف بلوچ سمیت تمام ملزمان کا 21 اگست کو طلب کر لیا ملزمان پر باغ ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے نیب نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کو آئیکون ٹاور کیس میں گرفتار بھی کیا تھا ریفرنس میں نامزد ملزم ملک ریاض کو بھی ریفرنس کی کاپی بھیج دی گئی ملک ریاض کے وکیل اور نمائندے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر احتساب جج کورٹ روم نمبر ایک محمد بشیر نے ہدایت دی کہ ملک ریاض سے ریفرنس کی کاپی پر دستخط لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔