Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پوری دنیا نے مان لیامکمل لاک ڈائون ناممکن تھا:وزیراعظم عمران

کورونا روکنے کیلئے عیدالاضحیٰ ،محرم پراحتیاط کی ضرورت ہے ،قوم سے خطاب

300
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن بعد میں سمجھ آیا، دنیا آج مان رہی ہے کہ پوری طرح لاک ڈاؤن ناممکن ہے۔قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑا، مکمل لاک ڈاؤن کرتے تو کچی بستیوں میں رہنے والے سڑکوں پر آجاتے۔انہوں نے کہا کہ آج تک بھارت مکمل لاک ڈاؤن کے اثرات سے باہر نہیں نکل پایا ہے، معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ وہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا کرم ہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے، 3 دن کے دوران ملک میں سب سے کم اموات وائرس سے ہوئیں، ہمارے اسپتالوں پر دباؤ کم ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اوراسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے، سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کا اثرنچلے طبقے پرپڑا، ہم نے سوچا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے ایسا نہ ہوکہ ہمارے لوگ بھوک سے مرجائیں اسلیے غریب لوگوں کو بچانے کے لیے شفافیت سے احساس پروگرام شروع کیا گیا، مشکل حالات سے بچنے کے لیے احساس پروگرام نے غریبوں کی بہت مدد کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وائرس سے دنیا اب تک سیکھ رہی ہے،احتیاط نہ کرنے پرکورونا پھر خطرناک ہوسکتا ہے، ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اسلیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔ عید الاضحی اورمحرم الحرام پرعوام کی بے احتیاطی سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا جس سے مزید معاشی نقصان ہوگا۔