Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارتی نے مزید 47 چینی ایپس پر پابندی لگادی

211
Spread the love

نئی دہلی:بھارتی حکومت گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کے آخر میں معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلی کیشنز کو ملکی خودمختاری، سالمیت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔تاہم اس مرتبہ بھارت نے مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی۔بھارتی نیوز ادارے این ڈی ٹی کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے