Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مودی پانچ اگست کوبابری مسجد کی جگہ ایودھیا مندر کا سنگ بنیاد رکھیں

336
Spread the love

نئی دہلی: ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے ٹرسٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ 5 اگست کو ایودھیا مندر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو 1992 میں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکی خبررساں ادارے ‘اے پی’کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ سنگِ بنیاد کی تقریب 5 اگست کو رکھی گئی ہے جو علم نجوم کے لحاظ سے ہندوؤں کے لیے بہت اچھا دن ہے۔تاہم اسی روز بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو بھی ایک برس مکمل ہوجائے گا۔