Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد:ڈکیتی ،چوری دیگروارداتوں میں ملوث 5ملزم گرفتار

256
Spread the love

اسلام آباد، سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی،مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اورگن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث دوخطر نا ک گینگز کے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی،لیپ ٹاپ،موبائل فونز ،دیگر اشیا اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، ملزمان میں عامرشوٹر گینگ کے دوکارندے جو شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے جبکہ دوسرا گینگ گھریلو ڈکیتی اور چوری میں ملوث افغانی گینگ کے ملزمان دن کے وقت گھروں کی گھنٹیاں بجاتے تھے اور اگر گھر سے کوئی باہر نہ نکلے تو اس میں واردات کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ،آئی نائن اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔