ایف بی آرکاٹیکس گزاروں کیلئے سہولتیں مزید بہتربنانے کافیصلہ
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تمام صوبائی ریوینیو اتھارٹیز کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں مشترکہ پورٹل اور سنگل ریٹرن فارم کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات دینے اور کاروبار کیلئے مزید سازگار حالات میسر کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی اتھاریٹیز اپنی تجاویز پندرہ ایام میں ایف بی آر کو فراہم کریں گی۔ شرکا نے ایف بی آر کی طرف سے میٹینگ کے انعقاد کی تعریف کی اور اس طرح کی میٹینگز کو مستقبل میں جاری رکھنے کی بھی تجویز دی تاکہ ٹیکس سے متعلقہ امور کو باہمی رضامندی سے حل کیا جا سکے۔