Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اہم بلز پرحکومتی ،اپوزیشن ارکان کا اجلاس بے نتیجہ،کل پھربیٹھک لگے گی

مختلف قوانین پر غور کیلئے اپوزیشن نے مزید وقت مانگ لیا

277
Spread the love

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا دوسرا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، بابر اعوان، شفقت محمود ، شیریں مزاری، حماد اظہر، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ ،مشیر شہزاد اکبر، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹر شیریں رحمان، احسن اقبال، جاوید عباسی و دیگر ممبران پارلیمانی کمیٹی نے شرکت کی، اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف، نیب سمیت مختلف قوانین کے حوالے سے دیے گئے مسودے پر غور و خوص کیلئے مزید وقت مانگ لیاپارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس کل بروز منگل 6 بجے شام پارلیمنٹ میں ہو گاشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنا نقظہ نظر اپوزیشن کے سامنے رکھا کل دوبارہ اجلاس ہو گا ، اپوزیشن کا بھی موقف سنیں گے نیب کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں اپنا تحریری موقف پیش کریں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن نیب کے معاملے پر کیا چاہتی ہے، یہ بھی دیکھنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی سوچ میں خلیج کتنی ہے اور اسے عبور کیسے کرنا ہے۔