Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آٹے کی مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے:وزیراعظم کی ہدایت

اجلاس میں گندم اورچینی کی قیمتوں کاتفصیلی جائزہ

270
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت پر میسر آنے کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ملک میں گندم، چینی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران گندم اور چینی کی دستیابی کی صورتحال اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت سے روزانہ 15 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم، آٹا ملوں کو دی جارہی ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرکاری طور پر گندم کی ریلیز سے قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کی گئی۔اس اجلاس میں سرکاری، نجی شعبے کی جانب سے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیااس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت پر میسر آنے کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر بھی گندم کی درآمد تیز کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی کی وافر دستیابی، مناسب قیمت یقینی بنانے پر بھر پور توجہ دی جائے۔