Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پب جی گیم پر پابندی برقراررہیگی:پی ٹی اے

318
Spread the love

اسلام آباد:پی ٹی اے نے آن لائن گیم پلیئر ان نون بیٹل گراونڈ(پب جی)کی بلاکنگ کے حوالے سے تفصیلی آرڈر جاری کیا ہے۔ یہ آرڈر پی ٹی اے کی جانب سے 9 جولائی کو ہونے والی سماعت کے بعد اور پی ای سی اے 2016 کی دفعات کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جاری کیا گیا ،پی ٹی اے کی طرف سے پب جی کے وکلا سمیت متعلقہ فریقین کو سماعت کا موقع فراہم کیا گیا۔ اتھارٹی کے آرڈر کے مطابق، پاکستان میں گیم پر پابندی عائد رہے گی۔پی ٹی اے نے اہم خدشات دور کرنے سے متعلق موزوں فریم ورک کے حوالے سے مطلع کرنے کے لئے بھی پب جی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ تاہم ابھی تک پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔