چینگدو میں امریکی قونصل خانہ بند، چین نے کنٹرول سنبھال لیا
بیجنگ :چین نے جنوب مغربی شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کیے جانے کے بعد چین نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکا کو چینگدو میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔دونوں معاشی طاقتوں کے درمیان اس وقت ڈرامائی انداز میں تناؤ میں اضافہ ہوا تھا جب گزشتہ منگل کو امریکی شہر ہیوسٹن کے قونصل خانے میں ملازمین کو صحن کے احاطے میں دستاویزات جلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں قونصل خانہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔