Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیںگے:جمشیدمغل

274
Spread the love

اسلام آباد :عوامی رابطہ کمیٹی کے سربراہ و مرکزی رہنما تحریک انصاف جمشید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ، پارٹی ورکرز کے ساتھ رابطہ میری اولین ترجیحات ہونگی ۔پارٹی ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے فنڈز مہیا کردیئے گئے ہیں وفاقی وزیر اسد عمر ،ایم این اے راجہ خرم نواز اور ایم این اے علی اعوان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے ۔پارٹی معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے کنوینیئر مقرر کردیئے گئے ہیں۔