Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجاب لاک ڈائون مسترد، تاجروں کامارکیٹیں کھولنے کا اعلان

جبری بندش کروائی تو تاجر برادری بھرپور مزاحمت کرے گی،اجمل بلوچ

253
Spread the love

اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ۔،شیخ خفیظ، خالد چوہدری، تاج عباسی اور ساجد بٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے نوروز لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے اگر حکومت نے جبری بندش کروائی تو تاجر برادری بھرپور مزاحمت کرے گی اور حالات کی ذمہ داری چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار پر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مرکزی حکومت کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اعلان کیا تھا کہ اب مزید لاک ڈائون نہیں ہوگا وزیراعظم عمران خان بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سمارٹ لاک ڈان کے حق میں ہیں پھر راتوں رات وہ کونسی طاقت ھے جس نے نو روزہ لاک ڈان کا اعلان کروایا۔آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد و پراچہ اور راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ نے اعلان کیا کہ مجوزہ لاک ڈان دراصل تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ حکومت ہماری حالت پر رحم کرے ۔