Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

لائسنس منسوخی،پائلٹ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

266
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن )جعلی لائسنس کے الزام میں نوکری سے برطرف پائلٹ نے بحالی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پائلٹ سید ثقلین اختر نے لائسنس منسوخی اور ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہیکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 جولائی کو ایئرلائن ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کیالیکن تاحال میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی،پی آئی اے نے مجھے سنے بغیر 21 جولائی کو ملازمت سے برطرف کر دیا،اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو امتحان میں بٹھا کر لائسنسحاصل کرنے کے الزام پر کارروائی گئی،فلائیٹ لاگ بک اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کی مصدقہ آفیشل ٹرانسکرپٹ بطور ثبوت پیش کی کہ خود امتحان میں بیٹھا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں میرا لائسنس درست قرار دیا،14 جولائی کو غیر قانونی طور پر لائسنس منسوخ کر دیا گیا، لائسنس منسوخی کا آرڈر 17 جولائی کو ملا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس معطلی اور منسوخی کے لیے قواعد کی خلاف ورزی کی اور درست طریقہ کار اختیا ر نہیں کیا۔