Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد تعمیرات گرادیں

126
Spread the love

اسلام آباد: سی ڈ ی اے نے گذشتہ روزروز شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور کاروائیاں کیں۔ شہر میں تجاوزات کے خلاف مسلسل بھر پور انداز میں مصروف عمل ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ روز روز شہر کے مختلف علاقوں بشمول ماڈل ٹان ہمک، سیکٹر آئی 9-، قائد اعظم یونیورسٹی اور بری امام میں آپریشن کر کے سرکاری اراضی پر قائم متعدد تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ یہ آپریشن سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور دیگر شعبوں کی معاونت سے کیے۔ پیر کے روز ہونے والے بڑے آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہمک ویلج میں متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن میں ہمک ویلج میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے 06 کھوکھے، 04شیڈ،01 کیبنٹ بمعہ شیڈ، 04باڑیں، 01 گیٹ کے علاوہ ریت اور بجری کا ایک ڈپو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک اور آپریشن مرکز آئی 9- کے علاقے میں بھاری مشینری اور لفٹرز کے ساتھ انسداد تجاوزات کاروائی کرتے ہوئے کارپارکنگ کو خالی کرکے وارننگ دی کہ آئندہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب ایک زیر تعمیر غیر قانونی کمرہ کو گرا دیا۔