Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جماعت اسلامی کا5اگست کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کاعلان

285
Spread the love

اسلام آباد :جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کا اہم مشاورتی اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہو ا جس میں ضلعی عہدے داران اور ناظمین علاقہ نے شر کت کی ، اجلاس میں پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو نے کے ایک سال مکمل ہو نے پر ڈی چوک اسلام آبادمیں امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں ہو نے والے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت اور انتظامی امور کا جا ئزہ لیا گیا ،اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے نصراللہ رندھاوا نے کہا 5اگست کو اسلام آباد اور اس کے گردونواح سے لاکھوں لوگ اس احتجاجی مظاہرے میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے اپنی والہانہ محبت اوروابستگی کا اظہار کر یں گے۔