وفاقی دارالحکومت:غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن،درجنوں گرفتار
اسلام آباد: پولیس کا دفعہ 144کی خلافت ورزی پر ضلع بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں پر کریک ڈائون جاریرکھا۔ تھانہ گولڑہ، سیکرٹریٹ، سبزی پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر غیر قانونی بکرا منڈی لگانے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ،کاروائی ایس پیز کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ جوانوں نے کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ کر رکھا ہے ،دفعہ 144کے نفاذ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس جیسی وبا کے پھیلا سے محفوظ رکھنا ہے ڈپٹی کمشنرکے مطابق دفعہ 144پر عملدرآمد کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔