Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امریکی نمائندہ خصوی زلمے خلیل آ ج پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملیں گے

225
Spread the love

اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمی خلیل زاد انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے تعاون مانگنے کیلئے آج  پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا یہ دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ امریکی نمائدہ خصوصی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔اسلام آباد سے زلمے خلیل زاد کابل روانہ ہونگے۔ پاکستانی اور افغان حکام سے ملاقاتیں کرکے وہ دوحہ میں طالبان سے بات چیت کرینگے۔خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز امریکا سے روانہ ہوئے تھے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر سمیت 5 ملکوں پر مشتمل ہے۔امريکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی امن مذاکرات کی سہولت کاری کیلئے ناروے، پاکستان، قطر، افغانستان اور بلغرایہ جائیں گے۔