Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناکیسزمیں تیزی سے کمی،مزید 23اموات

245
Spread the love

اسلام آباد:کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 23 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 865 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 936 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 279، سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 824، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 510، بلوچستان میں 11 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 10، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔