Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی سی بی گرینز،پی سی بی وائٹس میں 4روزہ پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم

330
Spread the love

ڈربی: ڈربی گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز اور پی سی بی وائٹس کے درمیان کھیلا گیا انٹرا سکواڈ چار روز پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ چوتھے روز بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔اس سے قبل پی سی بی گرینز نے تیسرے روز کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 133 ربنز بنائے تھے جبکہ پی سی بی وائٹس اپنی پہلی اننگز میں 113 رنز کے جواب میں 198 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔