Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گلگت بلتستان:ناقص نیٹ سروس،آن لائن کلاسزمشکل

اچھی سروس کیلئے بھیک مانگنا پڑی تو مانگیں گے،نگران وزیرتعلیم

260
Spread the love

گلگت:گلگت بلتستان کے نگران وزیر تعلیم وتعمیرات عبدالجہان نے کہا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ اور اچھی موبائل فون سروس یہاں لانے کے لئے کسی سے بھیک مانگنا پڑی تو مانگیں گے۔کروناکے دوران طلبا طالبات کا بہت نقصان ہوا ہے جس کی وجہ صرف انٹرنیٹ کی ناقص سروس ہے۔اگر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے پاس گنجائش اور صلاحتیں نہیں تو دوسروں کو موقع دے۔کسی اور کو آگے آنے دے۔یاد رہے کہ کرونا کے مہینوں میں تعلیمی ادارے بند رہے ہیں اور آن لائن کلاسز ہی تعلیم وتدریس کا واحد ذریعہ تھیں مگر جی بی میں ایس سی او کی انٹرنیٹ سروس ہر عام آدمی سے لے کر وزیر اور چیف الیکشن کمشنر تک عدم اطمینان ظاہر کررہے ہیں۔اس حوالے سے عبدالجہان نے ایک ملاقات میں سوالوں پر بتایا کہ وہ اس سلسلے میں ایس سی او سے بات کریں گے۔