Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد ہائیکورٹ کاشہری کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کاحکم

جسٹس اعظم قمبرانی کی ای ڈی این آئی ایچ کی تقرری کاکیس سننے سے معذرت

81
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے زمین پر قبضے کے الزام میں فورتھ شیڈول میں شامل اسلام آباد کے شہری کا نام نکالنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز پھلگراں کے شہری راجہ ناصر حنیف کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے راجہ ناصر حنیف کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ تقرری کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئیایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ تقرری کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا، جس پر اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ڈاکٹر صفدر کی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دینگے۔