Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نااہلی کیس 9ستمبرکوسماعت کیلئے مقرر

271
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ نیوزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نااہلی کیس 9ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کرینگے۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور معلومات چھپانے کا الزام ہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف سیمل کامران نے درخواست دائر کررکھی ہے،راجہ بشارت 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔