Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

منڈی بہائوالدین کے ہرگائوں میں بجلی پہنچائیں گے:حاجی امتیاز

394
Spread the love

منڈی بہاالدین:چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منڈی بہا الدین کے تمام دیہاتوں اور ڈیرہ جات پر گھر گھر بجلی فراہم کی جائے گی،گھر گھر بجلی پہنچانا موجودہ حکومت کا منشور ہے اور انشا اللہ حلقہ این اے 85منڈی بہا الدین میں کوئی بھی گاں یا ڈیرہ بجلی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال چوہدری ہارون اصغر،چوہدری عظمت رسول، چیئرمین زکو کمیٹی راجہ محمد ایوب،سید طیب شاہ بخاری، چوہدری عزیز وڑائچ سابق چیئرمین یو سی جانو چک، مولوی احسان آف چھوہرانوالہ، چوہدری امجد سندھانوالہ، صوبیدار محمد صدیق وڑائچ آف چھوہرانوالہ، محمد اشرف گھیلا، چوہدری اصغر،  چوہدری خاور وڑائچ، شیخ محمد سلیم، مرزا خالد محمود، اعجاز احمد وڑائچ اور مرزا ریاض احمد کے ہمراہ تحصیل پھالیہ کے گاں مو ضع لسوڑی کلاں میں بجلی کے تین نئے منصوبوں کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، تینوں منصوبوں پر 60لاکھ وپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔